Thursday, 15 March 2018

10 Benefits of Alovera In Urdu



ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﮐﮯ 10 ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﻓﻮﺍﺋﺪ

ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﮐﯽ ﻣﻘﺒﻮﻟﯿﺖ ﮐﮯ ﭘﯿﺶ ﻧﻈﺮ ﺍﺏ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎًﺳﺐ ﮨﯽ ﻟﻮﮒ ﻭﺍﻗﻒ ﮨﯿﮟ۔ﯾﮧ ﭘﻮﺩ ﺍﺩﻭﺍﺋﯽ ﺧﺼﻮﺻﯿﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﻘﺒﻮﻟﯿﺖ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺗﺎﺟﺎﺭﮨﺎﮨﮯ۔ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﮐﺎ ﭘﻮﺩﺍ ﺑﮍﯼ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺎﯾﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺰﯼ ﺳﮯ ﺑﮍﮬﺘﺎﮨﮯ ﺍﺗﻨﺎﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﺍﺳﮯ ﺭﻭﺯ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺧﺘﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ۔ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﭼﺎﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺧﺮﯾﺪﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺷﯿﺌﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﭘﻮﺩﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺘﻨﮯ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﭘﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮﺍﺱ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﮨﺮ ﮔﮭﺮﻣﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ۔ ﺧﺎﺹ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﻣﻮﭨﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﮯ ﺣﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻠﻮ ﻭﯾﺮ ﺍﮐﺎﺍ ﭘﻮﺩﺍ ﺑﻐﯿﺮ ﭘﯿﺴﮧ ﺧﺮﭺ ﮐﺌﮯ ﺁﭘﮑﻮ ﺑﮯ ﭘﻨﺎﮦ ﻓﺎﺋﺪﮮ ﭘﮩﻨﭽﺎﺳﮑﺘﺎﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﭼﺎﮨﯿﮟ ﺗﻮ، ﺑﺲ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﯽ ﭼﮭﭩﯽ۔
ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﮐﮯ ﻻﻣﺤﺪﻭﺭ ﻓﺎﺋﺪﮮ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺫﯾﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﮐﮯ ﭼﻨﺪ ﺍﮨﻢ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﺩﺭﺝ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﺳﮯ ﺁﭖ ﻣﺴﺘﻔﯿﺪ ﮨﻮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
۱۔ﭘﯿﭧ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ
ﺗﯿﻦ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭻ ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍﺟﯿﻞ،ﮔﺮﺍﺋﭗ ﻓﺮﻭﭦ ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻼﮐﺮ ﺑﻠﯿﻨﮉ ﮐﺮﮐﮯ ﭘﯽ ﻟﯿﮟ۔
۲۔ﮈﺭﺍﺋﮯ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ
ﺩﻭ ﭼﻤﭻ ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﺟﯿﻞ،ﺩﻭﭼﻤﭻ ﮐﻮﮐﻮﻧﭧ ﺁﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﭼﺎﺋﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭻ ﮐﻮﮐﻮﻧﭧ ﭘﯿﺴﭧ ﺑﻠﯿﻨﮉ ﮐﺮﮐﮯ ﻧﮩﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎﻟﯿﮟ ﺑﯿﺲ ﻣﻨﭧ ﺑﻌﺪ ﺩﮬﻮﻟﯿﮟ۔
۳۔ﭘﻮﺭﺯ ﮐﻮ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ
ﺍﯾﮏ ﭼﺎﺋﮯ ﮐﺎﭼﻤﭻ ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍﺟﯿﻞ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎﺭﺱ ﭼﻨﺪ ﻗﻄﺮﮮ ﻣﻼﮐﺮ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ۔
۴۔ﺳﻦ ﺑﺮﻥ ﮐﯿﻠﺌﮯ
ﯾﮧ ﺳﻦ ﺑﻼﮎ ﮐﺎﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎﮨﮯ۔ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﺍﺳﮑﺎ ﺭﺱ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺟﻠﺪ، ﺳﻮﺭﺝ ﮐﯽ ﺗﯿﺰ ﺍﻭﺭﻣﻀﺮ ﺷﻌﺎﻋﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ۔
۵۔ﺟﻞ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ
ﺟﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺭﺍً ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﮐﺎﺭﺱ ﻟﮕﺎﻟﯿﮟ۔ﺟﻠﻦ ﺩﻭﺭﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﮯ ﺟﺮﺍﺛﯿﻢ ﮐﺶ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺯﺧﻤﻮﮞ ﮐﻮ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭﭼﮭﺎﻟﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
۶۔ﻧﺎﺧﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻣﺮﺍﺽ
ﻧﺎﺧﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﻓﻨﮕﺲ ﯾﺎ ﺩﯾﮕﺮﺍ ﻣﺮﺍﺽ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﺎﮔﻮﺩﺍ ﻟﮕﺎﮐﺮ ﯾﺎﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﺱ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺋﯽ ﮈﺑﻮ ﮐﺮ ﻧﺎﺧﻦ ﭘﺮ ﺭﮐﮫ ﮐﺮﭘﭩﯽ ﺑﺎﻧﺪﮪ ﻟﯿﮟ۔
۷۔ﻣﯿﮏ ﺍﭖ ﮐﮯ ﻣﻀﺮ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﺅ
ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﮐﺎ ﺭﺱ ﻟﮕﺎﮐﺮ ﺩﻭ ﺳﮯ ﺗﯿﻦ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﮬﻮﻟﯿﮟ۔ﺭﻧﮕﺖ ﻧﮑﮭﺎﺭﺗﺎﮨﮯ ﺍﻭﺭﺟﻠﺪ ﮐﻮ ﺗﺮﻭﺗﺎﺯﮦ ﺭﮐﮭﺘﺎﮨﮯ۔
۸۔ﺍﺳﭩﺮﯾﭻ ﻣﺎﺭﮐﺲ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﺅ
ﺩﻭﺭﺍﻥِ ﺣﻤﻞ ﺍﮔﺮ ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﮐﺎ ﺭﺱ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﺳﮯ ﭘﯿﭧ ﭘﺮ ﻣﻼﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﭩﺮﯾﭻ ﻣﺎﺭﮐﺲ ﻧﮩﯿﮞﺂﺗﮯ۔
۹۔ﺟﻮﮌﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﺩ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ
ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺍﯾﮏ ﭼﻤﭻ ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﮐﺎ ﮔﻮﺩﺍ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ ﺟﻮﮌﻭﮞ ﮐﺎ ﺩﺭﺩ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ﺍﺳﮑﺎ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﺍﭼﮭﺎﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎﺍﺳﮑﮯ ﻟﺌﮯ ﺁﭖ ﺍﺳﮯ ﭼﺒﺎﺋﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺩﻭﺍﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻣﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﻧﮕﻞ ﻟﯿﮟ۔
۱۰۔ﻗﺒﺾ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﺍﺳﯿﺮ
ﺭﺍﺕ ﺳﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﺩﻭﭼﻤﭻ ﺍﯾﻠﻮﻭﯾﺮﺍ ﮐﺎ ﮔﻮﺩﺍ ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﻗﺒﺾ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﺍﺳﯿﺮ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺣﻞ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔

How to make Skin Whitening Drink

How to make Skin Whitening Drink!!!!

Following is the procedure to make Skin

Whitening Drink:
Ingredients:
Fresh strawberries
Fresh orange
Chia seeds
Procedure
Take a bowl and grater.
Now, take four to five strawberries.
Grate the strawberries into the bowl.
Then, take three to four fresh oranges.
Squeeze the juice out of those oranges.
Pour that juice into the bowl containing grated strawberries.
Now, add two tablespoons of chia seeds into the bowl.
Mix all the ingredients well.
The Skin Whitening Drink for flawless and
fair skin is ready to use.
How to use
Pour the drink out in a glass.
You must take this juice two hours before dinner at night

ناریل کے تیل کی افادیت

ناریل کے تیل کی افادیت کے پیش نظر آج سینکڑوں طریقوں کے ذریعے اس کا استعمال کیا جا رہا ہے،
یہ نہ صرف ہمارے کچن کا حصہ ہے بلکہ مختلف امراض کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
سالوں پہلے ناریل کے تیل کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا تھا، کیوں کہ اس کے بارے میں خیال تھا کہ یہ غیر صحت مند پروٹینز پر مشتمل ہوتا ہے جو مختلف امراض کے جنم کا باعث بنتے ہیں۔ 
تاہم آج مختلف تحقیقات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ناریل کے تیل کے استعمال کی وجہ سے نہ صرف جسمانی توانائی اور صحت مند کولیسٹرول بڑھتا ہے بلکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو بھی متناسب رکھتا ہے۔
 ناریل کے تیل میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریا، اینٹی ٹاکسائیڈ، اینٹی فینگل جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں اور یہ مختلف وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔
 ناریل کے تیل کے متعدد فوائد ہیں لیکن یہاں ہم آپ کو اس کے استعمال کے چند طریقے اور ان کے فوائد بتا رہے ہیں۔
پٹھوں کی مضبوطی:
ناریل کے تیل کی مالش سے کھچے اور تھکے ہوئے پٹھوں کو سکون ملتا ہے۔
 کیل مہاسے:
ناریل کا تیل ایسے بیکٹیریا سے لڑائی کرکے انہیں ختم کر دیتا ہے، جو کیل مہاسے بننے کا سبب بنتے ہیں۔
 کلینزر:
ناریل کا تیل ایک موثر کلینزر کے طور پر کام کرتے ہوئے آپ کے چہرے سے دن بھر کی گرد اور کالک کو ختم کر دیتا ہے۔
 جوؤں کا خاتمہ:
ناریل کا تیل جوؤں کے خاتمہ کا نہایت مجرب نسخہ ہے۔
 گومڑکا علاج:
ناریل کے تیل میں بھیگی کپڑے کی پٹی کو متاثرہ جگہ پر باندھ دیا جائے تو اس تکلیف سے کافی حد تک آرام مل سکتا ہے۔
 خشک جلد کو تر:
خشک اور خراب ہونے والی جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ناریل کے تیل کا استعمال بہترین طریقہ علاج ہے۔
 بالوں میں خشکی:
سر میں ناریل کے تیل کی مالش خشکی اور سر کی جلدی خارش کو ختم کر دیتی ہے۔
 چہرے کی جھریاں:
ناریل کے تیل کو جھریوں میں لگانے سے نہ صرف ان میں کمی آتی ہے بلکہ یہ مرجھائی جلد کو ترو تازہ بھی کر دیتا ہے۔
 خراب گلہ:
ناریل کے تیل کا ایک چمچ منہ میں ڈال کر آہستہ آہستہ غرارے کرنے سے گلے کی تکلیف فوری رفع ہو سکتی ہے۔
 سرخ دانے:
ناریل کا تیل بچوں کے لئے نہایت مفید ہے، اس کی مالش سے بچوں کے جسم پر نہ صرف ڈائپر لگانے کی وجہ سے بننے والے سرخ دانے ختم ہو جاتے ہیں بلکہ یہ ان کی جلدی خارش کے خاتمے کا بھی ذریعہ ہے۔
 داڑھی مونڈھنا:
داڑھی مونڈھتے وقت شیونگ کریم کے ساتھ ناریل کے تیل کا استعمال جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے۔ داڑھی مونڈھنے کے بعد اسے آفٹر شیو کے طور بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 نکسیر پھوٹنا:
نکسیر پھوٹنے کے مرض میں مبتلا افراد ناریل کے تیل کو نتھنوں میں لگا کر اس پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
 الزائمر:
کچھ محققین کا کہنا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال الزائمر (یاداشت کی کمزوری) کے مرض میں افاقہ کے لئے نہایت مفید ہے۔
 کھانوں میں استعمال:
ناریل کے تیل کا کھانے پکاتے ہوئے استعمال بھی نہایت مفید ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوتا کیوں کہ جب بہت زیادہ درجہ حرارت پر اسے بھونا جاتا ہے تو اس میں سے وہ مضر اثرات نکل جاتے ہیں، جو تیل ویسے ہی پینے سے اثر انداز ہو سکتے ہیں